تحریر.ساجد حسین بلوچ
چکوال کی سیاست کے شہ سوار سرداد غلام عباس خان موجودہ سیاست سے بظاہر کنارہ کش دیکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر انکی وائرل ہوتی تصاویر میں کہیں زمین کا سینا چیرتے نظر آتے ہیں تو کہیں پالتو گھوڑے کے ہمراہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں کو لبھاتے محسوس ہوتے ہیں.سردار غلام عباس چکوال کی دھرتی کے وہ سپوت ہیں جنکو زاتی ووٹ بینک رکھنے والے واحد بڑے سیاستدان کا وردان حاصل ہے.سیاست کے کھیل کھلیانوں سے لیکر زمین کی سوندھی مٹی تک سب سردار غلام عباس کی شخصیت سے آشنا ہیں اور چکوال دھرتی کے اس سپوت کی ناموافق حالات میں بھی صلاحیتوں کے معترف ہیں.سردار غلام عباس کیوں حالیہ سیاستدان سے کنارہ کش ہیں اسکی وجہ بعض انکی بیماری بتلاتے ہیں تو بعض موجودہ سیاست سے بے زاری.لیکن حقیقت کیا ہے اسکے بارے میں سابق ضلع ناظم خود ہی بتا سکتے ہیں یا تائید و تردید کر سکتے ہیں لیکن سفید ریش یہ شخصیت ابھی تک خاموش ہے اس خاموشی کے پس پشت کیا ہے یہ وقت آنے پر شاید کھل سکے.لیکن جسطرح سردار غلام عباس نے چکوال میں اپنے زاتی ووٹ بینک کا بیج بویا فلحال اسی طرح مٹی کی آبیاری اور فصلوں کو پروان چڑھانے کے بعد فصل کی کٹائی میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں