چکوال(ساجد حسین بلوچ سے) کورونا وائرس کے حوالے سے ضلع چکوال میں صورتحال مجموعی طور پر تو بے شک قابو میں دکھائی دیتی ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں صرف چار کورونا کے مریض زیر علاج ہیں البتہ چکوال کے کورونا کے زیادہ تر مریض راولپنڈی اور لاہور میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ضلع چکوال میں جتنے بھی کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں وہ کورونا دوسرے ضلع سے لیکر آئے ہیں، مقامی طو رپر ابھی تک کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔صرف ان علاقوں میں کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جہاں پر کورونا کا مریض سامنے آیا ہے مگر مجموعی طور پر ٹیسٹوں میں بھی کورونا منفی جا رہا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے حوالے سے صورتحال بے شک بدستور قابو میں دکھائی دیتی ہے ، سبزی اور فروٹ منڈی کے بعد اب نادرا کا دفتر سب سے بڑا کورونا رسک ہیں اور اب 9مئی سے کاروبار کھولنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے جس سے اس بات کا خدشہ ہے ضلع چکوال میں کورونا سراٹھا سکتا ہے۔ مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ضرورت سے زیادہ کورونا مریضوں کے علاج کا کوئی بندوست بھی نہیں ہے۔ البتہ دو قرنطینہ سنٹر کیڈٹ کالج کٹاس اورکیڈٹ کالج مرید میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ 100بستروں کا فیلڈ ہسپتال بھی فنکشنل ہے مگر ابھی تک کورونا مریضوں کے حوالے سے صورتحال کافی بہتر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں