چکوال(ساجد حسین بلوچ سے) علاقے لنڈی پٹی میں واقعہ راجیاں آئل فیلڈ میں کورونا وائرس پھیل گیا اور ان کے چار ملازمین میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں راجیاں آئل فیلڈ کو قواعد وضوابط کے مطابق مکمل طو رپر سیل کردیا گیا ہے اور وہاں پر موجود متعدد دیگر ملازمین کے سمپل ٹیسٹ کیلئے حاصل کرلیے گئے ہیں اور ان مشتبہ لوگوں کو آئل فیلڈ کے اندر ہی قرنطینہ کردیاگیا ہے۔ گزشتہ روز قمر زمان نامی ملازم جو لاہور کا رہائشی ہے اور آئل فیلڈ میں ملازم ہے اس میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، بتایا جاتا ہے کہ زیادہ تر ملازمین لاہور اور دیگر علاقوں کے رہائشی ہیں اور وقتاً فوقتاً چھٹیاں پر ان کا آئل فیلڈ میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ قمرزمان نامی ملازم میں کورونا کی تصدیق تین دن قبل ہوئی تھی مگر آئل فیلڈ انتظامیہ نے اس معاملے کو دبائے رکھا اور ضلعی انتظامیہ چکوال کو اس بارے اطلاع نہیں دی گئی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں