ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

موہڑہ الہو:دوران لڑائی فائرنگ سے سابق یونین نائب ناظم بھائی سمیت شدید زخمی


ڈھڈیا ل ( نمائندہ خصوصی)موہڑہ الہو میںلڑائی کے دوران فائرنگ ، سابق نائب ناظم یوسی پادشاہان اور ان کا بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ حسنین آصف ولد محمد آصف کی تھانہ ڈھڈیال میں دی گئی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شب سابق ناظم محمد عارف ، محمد اسلم ، فہیم اقبال جنازہ گاہ کے قریب تھریشر میشن لگاکر گندم کی گہائی کررہے تھے کہ ساڑھے نو بجے کے قریب سنجیل اسلم ، بلال شوکت، خیام مغل ، محمد نذیر سکنائے سانگ کلاں نے وہاں آکر ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کردیا جس کے دوران خیام اور سنجیل نے فائرنگ کرکے محمد عارف اور محمد اسلم کو شدید زخمی کردیا۔ محمد اسلم کو فائر پسلیوں پر جبکہ محمد عارف کو سر کی پچھلی جانب اور دائیں پاﺅں پر لگے۔ بعدازاں وہ فائرنگ کرتے ہوئے اپنے فارم کی جانب فرار ہوگئے۔ ڈھڈیال پولیس نے سنجیل اسلم ، بلال شوکت ،خیام مغل اور محمد نذیر کےلئے زیردفعات324/34ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ فریقین کے عناد سابقہ تلخ کلامی بتاجارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات