ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

ٹڈی دل کو چکوال سے باہر دھکیل دیاہے‘ڈپٹی کمشنر عبدالستارعیسانی


چکوال(ساجد بلوچ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے اتور کے روز بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کورونا مریضوں کیلئے بیس بستروں کا مزید اضافہ کردیا ہے اور اب کورونا کے32مریضوں کی گنجائش موجود ہے ، اس میں مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ وہ کمیٹی روم میں چکوال پریس کلب کے سینئر عہدیداران اور ممبران سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اشعر اقبال،اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد اور حساس ادارے کے خالد ملک بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد18اور 7صحت مند ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 800پولیس ملازمین اور سب جیل کے قیدیوں کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے طے کیے جانے والے قواعد وضوابط پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیاں آئل فیلڈ میں وہاں پر موجود تمام80کے قریب ملازمین کو آئل فیلڈ انتظامیہ کی مرضی پر اندر کی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ راجیاں آئل فیلڈ کے کام کو نہیں روکا گیا ہے اور صرف تمام حفاظتی قواعد وضوابط پر عمل کیا گیا ہے۔ ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نکہ کہوٹ اور کرسال میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو کچھ نقصان پہنچا ہے جس کا سروے کیا جا رہا ہے۔ ٹڈی دل کو چکوال سے باہر دھکیل دیاگیا ہے اور مزید متوقع ٹڈی دل کی آمد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مصور خان نیازی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے رات دن محنت کر کے ٹڈی دل کا صفایا کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ یوم علی، القدس اور اعتکاف کے حوالے سے حکومتی احکامات کا انتظار کیا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت کے تمام احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہا کہ سرکاری افسران کیساتھ بدتمیزی اور زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئندہ سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات