ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

یونیورسٹی آف چکوال عمران خان کا چکوال کے عوام کےلئے تحفہ ہے، راجہ یاسرسرفراز


چکوال(ساجد بلوچ)راجہ یاسرہمایوںسرفراز کا یونیورسٹی آف چکوال کا دورہ۔صوبائی وزیر نے یونیورسٹی میں نیو بی ایس بلاک اور فلٹریشن پلانٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر کو رجسٹرار غلام محمدجھکڑ نے یونیورسٹی میں جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔اس موقع پر راجہ عثمان ہارون، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویراصغر،اور پروفیسرز موجود تھے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف چکوال چکوال کی آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔جو کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔میرا ایک خواب تھا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو چکوال کے عوام کو یونیورسٹی کی شکل میں تحفہ دوں گا۔جس میں الحمداللہ ہم کامیاب ہوچکے ہیں۔ چکوال میں ایک انٹرنیشنل لیول کی یونیورسٹی لانا یقیناً ایک امتحان تھا میرے لیے۔لیکن ہماری محنت اور چکوال کی عوام کی دعاو¿ں سے اللّہ نے کامیابی دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات