ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

موہڑہ الہو:ملزمان کی فائرنگ سے دوخواتین شدید زخمی، مقدمہ درج



ڈھڈیال ( نمائندہ خصوصی)موہڑہ الہو میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ شوکت حسین ولد رحیم داد نے تھانہ ڈھڈیال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اپنی بھانجی کی عیادت کےلئے محمد اسلم کے گھرآیا ہواتھا کہ واپسی پر شب تقریباً ساڑھے آٹھ بجے جیسے ہی گیٹ سے باہر آئے تو ایک کار جس میں فہیم اقبال اور فیضان افضل ہمارے قریب آکر رفتا رآہستہ کردی اور فہیم نے پسٹل سے میری بیوی اور فیضان افضل نے پسٹل سے میری بیٹی پر فائر کیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئیںجبکہ وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ وجہ عناد کچھ عرصہ قبل آپس میں ہونے والی ناچاقی ہے ۔ ڈھڈیال پولیس نے زیر دفعات 324/34ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات