ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

اتوارکے روز لاک ڈاﺅن‘تاجروں نے احکامات ہوامیں اڑادئیے


چکوال(ساجد بلوچ) حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن کا آخری روز اتوار کے دن تاجروں نے تمام احکامات ہوا میں اڑا دیے اور اپنی دکانوں کو کھول دیا جس کے نتیجے میں چکوال شہر کے70فیصد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں اکتیس مئی تک توسیع کر دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاو¿ن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاو¿ن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فروٹ اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی۔ تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران میرج ہال اور مارکیز بند رہیں گی۔ لاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات