چکوال(ساجد بلوچ سے) علاقہ ونہار کی معروف سماجی ، مذہبی اور تعلیمی شخصیت محمد خان نذیر قصبہ جھامرہ میں انتقال کر گئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ پروفیسر محمد اعجاز جنجوعہ نے پڑھائی، نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم ملک رفاقت نذیر حال مقیم دبئی کے والد تھے اور اہل علاقہ نے ملک رفاقت نذیر سے ماسٹر محمد خان نذیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلند درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم قصبہ جھامرہ میں دو مرتبہ چیئرمین زکوة وعشر کمیٹی بھی منتخب ہوئے اور علاقے کے مستحق افراد کی مالی اداد میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ان کی وفات سے علاقہ ایک اہم شخصیت سے مرحوم ہوگیا ہے، مرحوم کی عمر 75سال کے قریب تھی اور وہ محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ مرحوم علاقے کی اہم سیاسی شخصیت بھی تھے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام سیاسی عمائدین کیساتھ مرحوم کا قریبی رابطہ رہا ہے۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
ہفتہ، 9 مئی، 2020
Home
Unlabelled
جھامرہ: محمد خان نذیرانتقال کرگئے
جھامرہ: محمد خان نذیرانتقال کرگئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں