ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 9 مئی، 2020

صوبائی وزیر راجہ یاسرنے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ہسپتال کےلئے ڈائیلاسزمشینیں فراہم کرنے کی استدعاکردی


چکوال(ساجد حسین بلوچ سے)صوبائی وزیر براے ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسرہمایوںسرفراز کی وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اہم ملاقات۔ان کے ہمراہ صوبائی وزیرصحت محترمہ یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے گزشتہ روز چکوال کے دورہ کے بعد تاجربرادری کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی تا کہ تاجر برادری کے لیے بہتر ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا جا سکے۔صوبائی وزیر راجہ یاسر نے وزیر اعلی پنجاب سے چکوال میں لاک ڈاو ¿ن کے دوران آنے والے مسائل پر تفصیلی بات کی۔صوبائی وزیر نے وزیرہیلتھ کی موجودگی میں وزیر اعلی پنجاب سے چکوال ہسپتال کے لیے ڈائلائسزمشینوں کے لیے بھی درخواست کی۔صوبائی وزیر راجہ یاسر نے وزیر اعلی پنجاب سے باہر ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کو بہتر بنانے کی درخواست کی۔اور قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام پاکستانیوں کو در پیش مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کی درخواست کی۔وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کو یقین دہانی کرائی کے انشاءاللہ ان تمام مسائل کو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات