ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

ڈی پی او محمد بن اشرف کی ہدایت پر چکوال پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور ایکشن


چکوال(ساجد بلوچ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمدبن اشرف کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن میں دو اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ تھانہ ڈوہمن کے ایس ایچ او عبدالقیوم نے ڈکیتی کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا جبکہ کلر کہار پولیس نے محمد نذیر ولد فضل دین جو گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھا کو گرفتار کیا اُدھر صدر پولیس نے ناجائز اسلحے کیخلاف کریک ڈاﺅن میں تیس بور پستول ، پانچ گولیاں، 9MMرائفل اور4گولیاں دو ملزمان سے برآمد کیں جبکہ ڈھڈیال پولیس نے ایک کارروائی میںتعزیر حسین ترکوال سے1060گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات