ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

چکوال:کروناکے دو مزید کیس منظر عام پر آگئے، تعداد23ہوگئی



چکوال(ساجد بلوچ )چکوال میں کرونا وائرس کے دو اور مریض سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کےفوکل پرسن ڈاکٹر خالد حسن کے مطابق امیرپور منگن گاﺅں کے پولیس اہلکار کی چالیس سالہ بیوی اور چوبیس سالہ بیٹی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار لاہور میں تعنیات ہے اور چند دن قبل گھر چھٹی پر آیا ہوا تھا اور جب واپس لاہور گیا تو اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ انتظامیہ نے پولیس اہلکار کے 20 قریبی رشتہ داروں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جن میں سے اس کی بیوی اور بیٹی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کل چکوال میں 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ نئے دو مریض سامنے آنے پر چکوال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہو چکی ہے۔ جبکہ ان 23 کے علاوہ تترال گاو¿ں کے انجمن آڑھتیاں فروٹ منڈی کے صدر حاجی عبدالرزاق بھی اسلام آباد پمز میں داخل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات