ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں میں ماسک ، سینی ٹائزر تقسیم کیے


چکوال(ساجد حسین بلوچ) ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے اتوار کی سہ پہر کو کمیٹی روم چکوال میں صحافیوں کو ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی سامان فراہم کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ چکوال پریس کلب نے کورونا ایمر جنسی کے حوالے سے جس مثبت انداز میں معاملات پیش کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور الحمد اللہ پورے راولپنڈی ڈویژن میں ضلع چکوال کے میڈیا کا جو مثبت کردار سامنے آیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ چکوال پریس کلب کے سینئر عہدیداروں کیساتھ گفتگو میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئندہ ہر پندرہ دن کے بعد صحافیوں کو ضلع کے اہم معاملات کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اشعر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد کی موجودگی میں حفاظتی سامان پریس کلب کے صدر یٰسین چوہدری اور سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر کے حوالے کیا جبکہ اس موقع پر سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات