ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

چکوال:لاک ڈاﺅن میں نرمی‘معمولات زندگی بحال


چکوال(ساجد حسین بلوچ سے) پیر کے روز لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے بعد ضلع چکوال میںمعمولات زندگی بحال ہوگئے ، تمام مارکیٹیں ، بازار کھل گئے ، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ بندرہی البتہ حکومت کی طرف سے اس بارے میں جو قواعد و ضوابط مقرر کیے تھے وہ ہوا میں اڑا دیے گئے، بینکوں کے باہر لوگوں بڑی بڑی قطاریں، سبزی اور فروٹ منڈی میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر اور لوگوں کا ہجوم جاری رہا۔مقامی پولیس کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستے بھی چکوال شہر میں گشت کرتے رہے۔ قدیمی چھپڑ بازار چکوال کی روایتی رونقیں بھی دوبارہ واپس لوٹ آئیں۔ سنجیدہ حلقوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد پر یقینی بنانے کا مطالبہ کافی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات