ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 مئی، 2020

میرے ساتھ ظلم کرنے والوں کےخلاف آخری حد تک جاﺅں گا،عاقب


چکوال(خصوصی رپورٹ)تلہ گنگ شہر میں پولیس ملازمین کے ہاتھوں سرعام تشددکانشانہ بننے والے محمد عاقب نے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیاجائے کیونکہ میراکوئی قصور نہیں، مجھ پر پولیس اہلکاروں نے سرعام تشدد کیاہے جس کی ویڈیوبھی موجودہے، اپنے ایک بیان میں عاقب نے دوٹوک کہاکہ وہ اس ظلم کے خلاف قانونی جنگ میں آخری حد تک جائے گا لہذا راضی نامہ کے لیے آنے والوں سے معذرت ہے، عاقب نے ا±ن تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ جنہوں نے اس ظلم پر مجھ سے ہمدردی کا اظہار کیا اورمجھ کو اعتماد دیا کہ میں ا±ن پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی جنگ لڑوں،یہ مسئلہ صرف میری ذات کا نہیں یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے آئے روز پولیس اہلکار وردی کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے عام اور بے گناہ شہریوں پر تشدد کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں اس ذہنیت اور رویے کے لوگوں کو کڑی سزائیں دی جائیں تا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست ہو،میڈیا سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس ظ±لم کے خلاف میری آواز بنیں، *میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں کہ واقع میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ بنایاجائے اوران کو سخت سزا دی جائے،عاقب نے ڈی پی او چکوال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میں ڈی پی او چکوال کا مشکور ہوں جنہوں نے واقعہ میں ملوث پولیس ملازمین کو م±عطل کیا لیکن یہ کافی نہیں دیگر پولیس ملازمین کے خلاف بھیقانونی کارروائی کی جائے مجھے (ڈی پی او) چکوال سے امید ہے کہ وہ مجھے انصاف فراہم کریں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات