ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 14 جون، 2024

ڈپٹی کمشنر کا مویشی منڈی کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃالعین ملک کا عید الاضحٰی کے موقع پر لگائی گئی عارضی مویشی منڈی کا دورہ


 راجہ تنویر حیدر 



  چکوال شہر میں عید الضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی عارضی مویشی منڈی لگائی گئی، ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃالعین ملک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال بن عبدالحفیظ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیراور ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال ملک ندیم کے ہمراہ عارضی مویشی منڈی چک نورنگ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ تمام منڈیوں میں آنے والے جانوروں پر سپرے کو سوفیصد یقینی بنائیں اور مویشی منڈیوں میں پارکنگ کو منظم رکھیں، ڈی سی چکوال نے سپروائزر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامات کو یقینی بنائے مویشی منڈی میں میڈیکل کیمپس اور لائیو سٹاک کیمپس میں ادویات اور ڈاکٹر موجود ہونے چاہئیں، سخت گرمی ہے منڈیوں میں پانی کی فراہمی پر خصوصی کاوشیں مرکوز کریں، ڈی سی چکوال نے کیٹل منڈی میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود بیوپاریوں سے انتظامات کے بارے میں پوچھا جس پر وہاں موجود بیوپاریوں نے سرکاری انٹری فیس جو کہ بڑے جانور لے لیے 500 سو روپے اور چھوٹے جانور کے لیے 100 روپے مقرر سے ذائد وصول کرنے پر پرچی اہلکار کی سرزنش کی اور فوری طور پر ایف آئی آر کا حکم دیا، جس پر وہاں موجود بیوپاریوں نے سکھ کا سانس لیا اور ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃالعین ملک کا شکریہ ادا کیا، ڈی سی چکوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منڈیوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق بیوپاریوں اور جانوروں کو سہولیات مہیا کر رہی ہے، اور غیرقانونی باڑوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ کاروائیاں کر رہے ہیں، عیدالاضحی پر صفائی اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات