ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

ضلع بھرکی کورونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین صورت حال

چکوال(ساجد حسین بلوچ)Covid-19المعروف کورونا وائرس کے حوالہ سے ضلع چکوال میں تازہ صورت حال کے مطابق 9مئی 2020ءتک 1030افراد کے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے 15افراد کے نتائج مثبت آئے جب کہ چکوال میں دوسرے اضلاع جن میں لاہور، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی اور او جی ڈی سی ایل راجیاں فیلڈ سمیت 14مریض سامنے آئے اس طرح مجموعی طور پر 29مریض کورونا کے چکوال میں موجود ہیں، ان میں سے جو مریض صحت مندہوکر ہسپتال سے گھر جاچکے ہیں ان کی تعداد 6ہے اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد23ہے، اور جن مریضوں کے ابھی تک کورونا ٹیسٹ رپورٹ بقیہ ہے ان کی تعداد497ہے اس حوالہ سے نمائندہ نے محکمہ صحت چکوال کے حکام سے رابطہ کیاتو ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستارعیسانی کی ہدایات کی روشنی میں چکوال سے کورونا کے خاتمہ کے لیے محکمہ صحت بھرپور کوششیں بروئے کار لارہاہے اور ہم نے نامساعدحالات کے باوجود کورونا کے خلاف بھرپور اندازمیں اقدامات کررکھے ہیں، ترجمان محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کی لمحہ بہ لمحہ ہدایات حاصل کی جاتی ہیں ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ایس اوپی پرعملدرآمد کرتے ہوئے اپنی اور اہل خانہ کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات