چکوال(ساجد حسین بلوچ سے) قصبہ کھوکھر زیر تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں پسند کی شادی کے تنازعے پر ایک شخص کو اغواءکرلیا گیا۔ شفعیاں بی بی زوجہ محمد بشیر ساکن کھوکھر زیر نے تحریری درخواست دی کہ اسکے بیٹے نزاکت حسین نے نوید ماچھی ساکن دیہہ کی بہن مقدس فاطمہ سے پسند کی شادی کی ، جس کا مقدس فاطمہ کے بھائیوں کو شدید غم و غصہ تھا، امروز وہ اپنے خاند محمد بشیر ولد بوٹا خان گھر کے قریب ہی کھیتوں میں مال مویشی چرا رہے تھے کہ اتنے میں شور شرابہ کی آواز آئی جس پر وہ کھیت میں اپنے بیٹے کیساتھ گئی تو دیکھا کہ ملزمان نوید اشرف، شاکر علی، پسران محمد اشرف، تیمور ولد ریاض سکنائے کھوکھر زیر مسلح ڈنڈے سوٹیاں اس کے خاوند کو مار رہے تھے، نوید مسلح پسٹل تھا جس نے پسٹل نکال کر کہا کہ اگر پاس ا ٓئے تو جان سے ماردیں گے جو اس کے شوہر کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی موٹرسائیکلوں پر بیٹھا کر اغواءکر لے گئے۔ سب انسپکٹر جہانزیب خان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
ہفتہ، 9 مئی، 2020
پسندکی شادی کاتنازعہ، ایک شخص اغواءکرلیاگیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں