ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

ٹڈی دل کے حوالے سے اہم اجلاس کاانعقاد، فوجی وسول افسران کی شرکت


چکوال(خصوصی رپورٹ)بریگیڈیر سلیم با چا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چکوال منصور خان نیازی کی زیرصدارت پیر کے روز ٹڈی دل کے حوالے سے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ، اے ڈی سی جی، اے ڈی سی ایف ایم پی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد جعفر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال میں نکہ کہوٹ تحصیل تلاگنگ میں سب سے پہلے ٹڈی دل نے حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں ہماری کمبیٹ ٹیموں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے 400 ایکڑ ایریا کلیئر کروایا۔ اس کے بعد ٹڈی دل نے کرسال تحصیل چکوال کا رخ کرلیا جہاں پر 25 ایکڑ ایریا کو کلیئر کیا گیا۔بعد ازاں ٹڈی دل نے جھلی تحصیل لاوہ میں حملہ کیا جسے پھر ہماری کمبیٹ ٹیموں نے 65 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا اور اب ٹڈی دل نے سون سکیسر کا رخ کرلیا ہے۔بریفنگ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر جعفر نے اپنے سیفٹی میرز تمام سٹاک کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے پاس وہیکل POLکی تھوڑی کمی ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال منصور خان نیازی نے بتایا کہ ہمارے پاس ٹی ایم اے کی طرف سے کافی مقدار میں پیٹرول اور وہیکلز موجود ہیں جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے پہلے سے انتظام کر رکھا ہے۔آخر میں بریگیڈیئر سلیم پاجانے آرمی کی طرف سے اپنا ہر طرح سے تعاون پیش کرنے اور مدد کرنے کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ آرمی آپ کے ساتھ ہمہ وقت کھڑی ہے جہاں بھی ہماری ضرورت ہو ہم حاضر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات