ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 11 مئی، 2020

ڈپٹی کمشنر عبدالستارعیسانی نے کوروناتحصیل منیجمنٹ کمیٹی نامزدکردی


چکوال(ساجد حسین بلوچ ) ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے کورونا کے حوالے سے کورونا تحصیل مینجمنٹ کمیٹی نامزد کردی ہے اور حلقہ پی پی21کیلئے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، پی پی22کیلئے راجہ طارق افضل کالس پی پی23کیلئے سردار آفتاب اکبر خان جبکہ پی پی24تلہ گنگ لاوہ کیلئے حافظ عمار یاسر کو مقرر کیا گیا ہے، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل مینجمنٹ کمیٹی کے کنونیئر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں تحصیل کے ڈی ایس پیز، تحصیلدار اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ممبر ہونگے۔ جبکہ سوشل ویلفیئر افسران میں عائشہ کنول چکوال، یاسر فرحین چوآسیدنشاہ، سلیم اقبال تلہ گنگ، عامر شاہد لاوہ، عظمیٰ یاسمین کلر کہار شامل ہیں جبکہ کنونیئر کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ممبران میں چوہدری شفیع الرحمن چکوال، ملک ثاقب الرحمن کلر کہار، ملک صفدر خان لاوہ، راجہ ارشد محمود چوآسیدنشاہ اور امیر محمد خان تلہ گنگ شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات