ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 9 مئی، 2020

ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد، اہم امور زیرغور لائے گئے

چکوال(ساجدحسین بلوچ)جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی لان میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز ہمایوں،ایم پی اے آسیہ امجد ،ایم این اے ذوالفقار علی خان دلہہ،ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی، ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف، اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر اے ڈی سی ایف اینڈ پی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے علمائے کرام کا 20 نکات پر عمل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آنے والے دنوں میں یوم علی ،یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا جمعتہ الوداع کے بارے میں ابھی حکومت کی ہدایات جلد متوقع ہیں ہدایات آنے پر وہ بھی علمائ کے ساتھ شیئر کر لی جائیں گی۔اجلاس کے دوران تمام علمائے کرام نے فردا فردا اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے کرونا بارے تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کو سراہا۔ علمائ کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ناموس صحابہ رضی اللہ تعالی عنہا پر عمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے دن کام کے لیے بنایا ہے یہ بھی اللہ کے احکام کی بجاآوری کرنے کے مترادف ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائس مجسٹریٹ بھاری جرمانے نہ کریں اور قادیانیوں کی حرکتوں پر نظر رکھی جائے اور نصاب میں ردوبدل ہرگز نہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر راجہ سرفراز ہمایوں نے اس موقع پر علمائےاکرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے انشائ اللہ ہمارا ضلع اس موذی مرض سے محفوظ رہے گا ایم این اے زوالفقارعلی دلہہ نے بھی اس موقع پر تمام علمائ کا شکریہ ادا کیا اور رب العزت سے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو اس وبائی مرض جلدی چھٹکارا دلا ے۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ قانون کی نظر میں برابر ہیں اور ہر فرقہ ہمارے لئے معتبر ہے اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں کی جائے گی ہر کام میرٹ پر کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر علمائے کرام کا بہت شکریہ ادا کیا جنہوں نے کرونا وائرس کے معاملے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات