ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 9 مئی، 2020

سپیشل مجسٹریٹ قاضی مبین کاحکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرایکشن


چکوال (ساجد حسین بلوچ )ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی کے حکم پر سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیلدار سرکل ڈھڈیال قاضی مبین نے اچانک ڈھڈیال کا دورہ کیا اور لاک ڈاو ¿ن کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکانوںماشاءاللہ کراکری سٹور ڈھڈیال اور اجمل کراکری سٹور ڈھڈیال کو سیل کر دیا جبکہ متعدد دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءفروخت نہ کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا ۔ اسی طرح میڈیکل سٹوروں پر اجازت کے بغیر کریانے کا سامان رکھنے اور ریٹ لسٹ نہ ہونے پر بھی میڈیکل سٹور مالکان کو جرمانے کیے گئے جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ان میں حمزہ میڈیکل سٹور کو 2000 امجد مٹن شاپ پر 2000 ماشاءاللہ کریانہ سٹور 4000 ، عطا حسین 500 ، علی جنرل سٹور 5000 , الفلاح میڈیکل سٹور 10000 اعوان میڈیکل سٹور 4000 اور دیگر شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات