ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 9 مئی، 2020

دلیل پورپولیس مقابلے کے بارے میں جوڈیشل انکوائری پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے گا، ڈ ی پی او



چکوال(رپورٹ:ساجدحسین بلوچ) ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے صحافیوں کو بتایاہے کہ دلیل پور پولیس مقابلے کیلئے کوئی انکوائری پولیس کی طرف سے نہیں کرائی جا رہی اور اس بارے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کو عدالتی تحقیقات کیلئے تحریری طور پر آگاہ کردیاگیا ہے اور جوڈیشل انکوائری کی جو بھی رپورٹ آئے گی اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ڈی پی او محمد بن اشرف نے کہا کہ اس واقعے کی عدالتی تحقیقات اس لیے بھی کرائی جانی ضروری ہیں کہ اس میں پولیس اور مخالف فریق کا موقف سامنے آچکا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی خود اختیاری حفاظت میں کی ہے جبکہ دوسرے فریق کا موقف ہے کہ پولیس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گھر کے اندر گھس کر ارشد کمانڈو کو 14گولیاں ماری ہیں، چوآسیدنشاہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے سیل کردی ہے اور اس کے مندرجات معاملات سیشن کورٹ کے سپرد ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات