چکوال(ساجد حسین بلوچ) اوڈھرول تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں موٹرسائیکل تیزرفتاری سے چلانے اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا گیا۔ اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ بھون عامر علی نے استغاثہ دیا کہ دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل ہائی سپید CD70 بدوں لائسنس، بدوں شناختی کارڈ نوجوان عمر16/17 سال جس نے اپنا نام عثمان ولد محمد نواز ساکن محلہ جہانگیر ٹاﺅن چکوال بتایا بڑے خطرناک انداز میں انتہائی تیزرفتاری سے چلاتے ہوئے آیا جس نے مصروف ترین شاہراہ پر خصوصی طور پر موٹرسائیکل بدوں، بدوں ٹاپے، بدوں مڈگارڈ ، بدوں اشارے جسکا سائیلنسر بھی پھٹی ہوئی آواز میں پایا گیا ، ون ویلنگ کیلئے تیار کیا گیا تھا جس نے مصروف ترین شاہراہ پر انتہائی تیزرفتاری، غفلت لاپرواہی اور خطرناک انداز میں بے تحاشہ رفتار کیساتھ ون ویلنگ کر کے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔ اے ایس آئی ساجد حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
ہفتہ، 9 مئی، 2020
پٹرولنگ پوسٹ بھون نے ون ویلنگ کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں