ضلع چکوال سے تازہ ترین خبریں

ہیڈلائن نیوز

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 9 مئی، 2020

چکوال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد18تک پہنچ گئی، تترال کے 8متاثرہ افرادہسپتال منتقل، حالات قابومیں ہیں، ڈپٹی کمشنر عبدالستارعیسانی


چکوال(ساجدحسین بلوچ)نواحی قصبہ تترال میں ایک ہی خاندان کے 8افراد میں کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے جس کے بعد تمام متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال کے آئسولیشن وارڈمیں منتقل کردیاگیا ہے، شہر کے معروف آڑھتی حاجی عبدالرزاق میں کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد پورے محلہ کوپہلے ہی سیل کردیاگیا تھا اور محکمہ صحت چکوال نے محلہ کے تقریباً90افراد کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھجوارکھے تھے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد18ہوگئی ہے ، ڈپٹی کمشنر عبدالستارعیسانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کاعلاج معالجہ شروع کردیاگیاہے اوراس حوالہ سے عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے حالات مکمل طور پر ہمارے قابومیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات